چینی سائنسدانوں نے بجلی کی بچت کیلئے منفرد ٹیکنالوجی تیار کر لی

چینی سائنسدانوں نے بجلی کی بچت کیلئے منفرد ٹیکنالوجی تیار کر لی جو فریج کو بجلی کم خرچ کرنے میں مدد فراہم کر کے اسے زیادہ ماحول دوست بنائے گی ۔
چین کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تھرموگل وینک نامی (thermogalvanic) نامی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا ہے جو کولنگ میکنزم کے طور پر کام کرتی ہے ۔
ایک تخمینے کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں استعمال ہونے والی بجلی کا 4 فیصد گھروں میں موجود فریج اور ریفریجریٹرز نے استعمال کیا۔مگر اب چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے فریج ، فریزر اور ریفریجریٹرز کم بجلی خرچ کریں گے جس سے صارفین بجلی کی مد میں پیسے بچا سکیں گے بلکہ اس کی مدد سے بجلی کی طلب میں بھی کمی آئے گی ۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ (thermogalvanic)کولنگ ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو متعدد دیگر ڈیوائسز جیسے وئیرایبل کولنگ ڈیوائسز سے لے کر صنعتیں مشینوں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا ۔
محققین کے مطابق (thermogalvanic )ٹیکنالوجی جلد ہماری عام زندگیوں کا حصہ بننے والی ہے ۔ ماحول دوست بجلی ہو یا کم بجلی کا استعمال کرنے والے فریج، جلد ایسا ہونے والا ہے ۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلز ریورس ایبل کیمیائی ری ایکشنز کے ذریعے حرارت پیدا کرتے ہیں جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔
محققین نے دریافت کیا ہے کہ (thermogalvanic )ہائیڈروجیل کو موبائل فون کی بیٹری کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فضلے کی حرارت سے بجلی کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔ (thermogalvanic)سیل کے کولنگ پاور کو 70 فیصد تک پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ایسا ممکن نہیں تھا ۔
محققین کا ماننا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی بھی ضرورت ہے تاکہ اس کے سسٹم ڈیزائن کو حتمی شکل دی جا سکے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں