بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ملک میں انتخابات کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیا۔ 16 دسمبر کو بنگلادیش کے قیام کی مناسبت سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ اگر 2025 کے آخر تک انتخاباتی اصلاحات ممکمل کر لی جایئں تو انتحابات ممکن ہوسکتے ہیں
سیاسی پس منظر
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بڑے عوامی مظاہروں کے بعد عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ ان کے استعفے کے بعد نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔
انتخابی اصلاحات کی شرط
محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات کا انعقاد سیاسی اتفاق رائے اور ووٹر لسٹ کی درست تیاری سے مشروط ہے۔ اگر معمولی اصلاحات کی جائیں تو 2025 کے آخر تک انتخابات ممکن ہیں۔ تاہم اگر مزید پچیدہ اصلاحات اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت پیش آئی تو اس عمل میں مزید 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔