‘ایران نے پُر امن مظاہرین کو ہلاک کیا تو ہم بچانے آئیں گے، ہم بالکل تیار ہیں’، ایران میں جاری مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاجی صورتحال کے تناظر میں ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا تو امریکا ان کو بچانے کے لیے آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشلپر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے، جو اس کی روایت رہی ہے، پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کی اور انہیں ہلاک کیا تو امریکا اس صورتحال میں مداخلت کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج ‘لاک اینڈ لوڈڈ’ ہیں اور کسی بھی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں پچھلےپانچ دن سے مہنگائی اور کرنسی کے زوال کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم، ایرانی صدر نے کہا کہ ہم عوام کے جائز مطالبات سننے اور ماننے کے لیے تیار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف یہ مظاہرے سیاسی شکل اختیار کر سکتے ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں