ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سے ایلون مسک کی دولت میں کھربوں کا اضافہ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز (73 کھرب پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی مجموعی دولت 290 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ایلون مسک نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دیا تھا اور سیاسی ریلیوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 14.75 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ہوا۔

امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے نہ صرف ایلون مسک بلکہ دوسرے امیر ترین افراد کی دولت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں جیف بیزوز، لیری ایلیسن، بل گیٹس اور وارن بفٹ شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں