پاک بحریہ وار کالج لاہور میں “بحیرہ ہند میں اسٹریٹجک تبدیلیوں” پر کانفرنس

پاکستان کے تاریخی شہر لاہور کے پاک بحریہ وار کالج میں “بحیرہ ہند کی خطے میں اسٹریٹجک تبدیلیاں” کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جِس میں پاکستان کے  سابق چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، جنرل(ر) زبیر محمود حیات، ایڈوائزر این سی اے کمیٹی لیفٹننٹ جنرل خالد احمد قدوائی،سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری،ائیر مارشل (ر) عاصم سلیمان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی آئی ایس ایس علی سرور نقوی سمیت عسکری ماہرین،اور محققین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بحیرہ ہند کو “ہندوستان کا سمندر” بننے سے روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

لیفٹننٹ جنرل خالد احمد قدوائی نے کہا کہ ” پاکستان کو اپنے بحری اور اقتصادی مفادات کو مربوط کرتے ہوئے مستقبل کی اسٹریٹجک پالیسی بنانی چاہیے۔ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اسٹریٹجک بنیادوں پر برقرار رکھنا اہم ہے۔”

سابق سیکرٹری خارجہ  اعزاز احمد چوہدری نے گوادر بندرگاہ کی ترقی اور اس کی شمالی علاقوں سے کنیکٹیویٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی بحری صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان نے ہندوستانی بحر کو عالمی اسٹریٹجک مقابلے کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو تمام دفاعی شعبوں کو بحریہ کے ساتھ مربوط کرنا ہوگا۔

کانفرنس میں بحری سلامتی، جدید ٹیکنالوجیز اور خطے میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں