موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، آئندہ سالوں میں معیشت اور زراعت پر سنگین اثرات کا خدشہ

ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو آنے والے سالوں میں شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2070 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 21 فیصد کمی ہوسکتی ہے، جس میں زراعت سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ چاول اور مکئی کی پیداوار میں 40 فیصد، سویابین میں 20 فیصد، اور گندم میں 45 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں بجلی کی کھپت میں 40 فیصد اضافے اور درختوں کی پیداوار میں 10 فیصد کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں