مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نےآخرکار اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ پاؤلا ہرڈ سے ان کے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں ۔
69سالہ بل گیٹس کا پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔
اپنی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کی طلاق کےحوالے سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ملینڈا گیٹس سے علیحدگی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا انہیں پچھتاوا ہے ۔
واضح رہے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اورملینڈا گیٹس کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔