بشار حکومت نے قید کیا، گھر والے سمجھ رہے تھے مر گیا ہوں: قیدی کی فریاد

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تحتہ الٹنے کے بعد قید سے آزاد کیے گئے قیدیوں کی خوفناک داستانیں منظر عام پر آ رہی ہیں۔

ایک  غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک قیدی نے بتایا کہ، بشار الاسد کی حکومت میں مجھے قید کیا گیا، گھر والے سمجھ رہے تھے کہ، میں مر گیا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، جیل میں میرا کوئی نام نہیں تھا، بس ایک نمبر دیا گیا تھا، جو میری پہچان تھی، میرے جیسے کئی افراد کو ان کے اہلحانہ کو بتائے بغیر اٹھایا گیا تھا، جو سالوں سے جیل میں پڑے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ، آج کئی قیدیوں کو پھانسی دی جانی تھی لیکن باغیوں کے قبضے کے بعد اب وہ مکمل طور پر آزاد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور قیدی نے بتایا  کہ مجھ سمیت 54 لوگوں کو آج کے دن 30 منٹ قبل پھانسی دی جانی تھی، مگر اب ہم آزاد ہیں، اب ہم دمشق کے دل میں کھڑے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں