برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پر پابندی کا مجوزہ بل آج دارالعوام میں پیش کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ بل منظور کر لیا جاتا ہے تو برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادیوں پر قانونی پابندی عائد ہو جائے گی۔
طبی ماہرین کے تحفظات
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کزن میرجز کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ان بیماریوں میں جینیاتی خرابی (جینومک ڈس آرڈر) بھی شامل ہے، جو جین کی میوٹیشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کزن میرجز کے نتیجے میں بچوں کی پیدائش کے بعد فوری اموات، بانجھ پن، قبل از وقت پیدائش، تھیلیسیمیا، مرگی، سماعت و گویائی سے محرومی، اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بل صحت کے ان خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں جینیاتی مسائل کو کم کیا جا سکے