جارجیا میں یورپی یونین کے حامیوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری

وسط ایشیائی ریاست جارجیا کے دارالحکومت طفلیس میں یورپی یونین کے حامی شہریوں کا حکومت مخالف احتجاج چوتھی رات بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے حکومت کی روس نواز پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر پتھراؤ کیا اور پولیس پر آتش بازی کے پٹاخے پھینکے، جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ جھڑپوں کے دوران 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

روس نواز پالیسیوں کے خلاف احتجاج
یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب جارجیا کی روس نواز حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ اتحاد کے لیے مذاکرات کو چار سال تک روکنے کا اعلان کیا۔ مظاہرین حکومت کے اس فیصلے کو یورپی یونین میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ قرار دے رہے ہیں
روس نے اس صورتحال کو جارجیا کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور مداخلت سے انکار کیا ہے، جبکہ امریکا اور یورپی ممالک نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں