اداکارہ علیزے شاہ انسٹا گرام پر بیلی ڈانس ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔

اداکارہ علیزے شاہ نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی تازہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختصر کپڑے پہنے بیلی ڈانس کررہی ہیں۔

اداکار علیزے شاہ کی بیلی ڈانس ویڈیو اور مختصر کپڑوں کو دیکھ کر صارفین شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

ایک صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ علیزے شاہ وہ واحد شخصیت ہیں جو یہ سب کر کے بھی شہرت حاصل نہیں کر پارہیں۔ایک اور صارف نے اداکارہ سے پوچھا کیا ایسا کچھ کرنے پر ان  کی ماما پٹائی نہیں کرتیں؟جب ایک صارف کا کہنا تھا ، علیزے شاہ کو اب مدد کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ، اس سے قبل بھی اداکارہ اانسٹا گرام پر اپنی بے باک تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں