بارش نہ رکی تو افغانستان کو نقصان ہوگا

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ جو ایک طرح سے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ، اس میں بارش کی وجہ سے میچ رک چکا ہے، اطلاعات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں تیز بارش سے گرائونڈ کے کچھ حصوں میں پانی جمع ہوچکا ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں میں اولے پڑنے کی اطلاعات بھی آئی ہیں۔ ویسے قذافی سٹیڈیم میں بارش رک چکی ہے اور فیلڈ سٹاف گرائونڈ کلیر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
تاہم بارش مزید بھی ہوسکتی ہے اور اگر پچاس اوورز نہ ہوئے اور ڈی ایل ایس یعنی ڈک ورتھ لیوس کیلکولیٹرکے مطابق فیصلہ ہوا تو یہ آسٹریلیا کے حق میں جائے گا، کیونکہ آسٹریلین ٹیم نے بارش کے خدشے کو نظر میں رکھ کر پہلے دس اوورز میں نہایت جارحانہ بیٹنگ کی ۔ دونوں اوپنرز بہت تیز کھیلے، میتھو شارٹ نے بھی چھکے چوکے لگائے جبکہ مشہور بلے باز ٹریوس ہیڈ آج فارم میں تھے، انہوں نے ڈیڈھ سو کے لگ بھگ سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی ہے۔ اسی وجہ سے آسٹریلیا اب افغانستان کی نسبت زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے۔
اگر بارش زیادہ ہوئی اور میچ نتیجہ خیز نہ ہوا تب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، آسٹریلیا تب چار پوائنٹس مل جانے پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگا ، جنوبی افریقہ جیت گئی تو وہ اس گروپ میں نمبر ون ہوجائے گی، تاہم جنوبی افریقہ ہار گئی تو اگرچہ اس کے پوائنٹ افغانستان جتنے ہوجائیں گے، تاہم پھر بھی وہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں چلی جائے گی۔
دوسرے لفظوں میں افغانستان کو ہر حال میں میچ جیتنا ہوگا اور اس کے لئے انہیں آسٹریلین بیٹنگ کو ناک آؤٹ کرنے کے ساتھ موسم سے بھی لڑنا پڑے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں