ممبئی کے فلم سٹی میں فلم “کیسری ویر : لیجنڈ آف سومناتھ” کی شوٹنگ جاری ہے ، تاہم فلم کے سیٹ پر ایک چھوٹی سی غلطی کے باعث آگ فلم میں جنگجو ویر ہمیر جی گوہل کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی بری طرح جھلس گئے ۔
ذرائع کے مطابق فلم کے ایک ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانا تھی، تاہم سٹاف کی ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہی ہوگیا، اور آتش بازی اداکار کے نیچے ہی دھماکے سے پھٹ گئی ۔
سین کے دوران زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر استعمال ہونے کی وجہ سے اداکار کی ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) بری طرح جھلس گئے ۔
حادثے کے فوری بعدموقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے اداکار سورج پنچولی کا علاج کیا، لیکن اسکے اداکار نے بریک لینے سے انکار کرتے ہوئے شوٹنگ جاری رکھی ۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے تکلیف برداشت کرتے ہوئے اپنی شوٹنگ مکمل کروائی جو ان کے پیشہ وارانہ عزم اور جنون کا عکاس ہے ۔
یہ فلم گجرات کے مشہور سومناتھ مندر پر ہونے والی جنگ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی، وویک اوبرائے اور آکانکشا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق، وویک اوبرائے اس فلم میں ولن کے روپ میں جبکہ سنیل شیٹی مثبت کردار میں دکھائی دیں گے جو مندر کی حفاظت میں مدد کریں گے۔ فلم کے حوالے سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔