پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 117104 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس بڑھ کر 35668 پر پہنچ گیا ہے۔ 5 فیصد اضافے کے بعد کے ایس سی 30 انڈیکس میں کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی کے باعث کچھ دیر کے لیے کاروبار معطل رہا، تاہم ایک گھنٹے بعد دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی حملوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد مارکیٹ نے تیزی سے بحالی دکھائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں