اسرائیل امریکہ کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کو ‘کمزور’ کرنا چاہتا ہے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ سے جاری مذاکرات کو “کمزور” کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جوہری پروگرام مغرب کے ساتھ ایران کی کشیدگی کا ایک اہم نکتہ ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “سفارتی عمل کو نقصان پہنچانے اور اس میں خلل پیدا کرنے کے لیے ایک قسم کا اتحاد تشکیل پا رہا ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ “اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں جنگ کے خواہش مندوں اور مختلف دھڑوں کی طرف سے اعداد و شمار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔”
نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو اطلاع دی کہ ٹرمپ نے مختصر مدت میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ ایران کو کسی بھی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دے گا جبکہ دوسری ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی تردید کی اور اصرار کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں