چیئرمین سینیٹ پاکستان کی صدر ازبکستان سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ ازبکستان کے صدشوکت مرزائیوف سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات 5 سے 9 اپریل 2025 کو تاشقند میں منعقد ہونے والے بین الپارلیمانی یونین (IPU) کی 150ویں اسمبلی اور متعلقہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین بڑھتے ہوئے سیاسی و ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لیا، جن میں دو طرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنز کے باقاعدہ اجلاس، نیز اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے منعقدہ مشترکہ کاروباری فورمز شامل ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور حالیہ انتخابات کے بعد پارلیمانی دوستی گروپس کی ازسر نو تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تبادلے سفارتی اعتماد کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی تعاون کو ممکن بناتے ہیں۔

ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور دونوں فریقین نے اس بات کو سراہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران دو طرفہ تجارت 105 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ سالوں میں تجارتی حجم کو 2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

دونوں ممالک کی جانب سے ٹرانس-افغان ریلوے پراجیکٹ اور انٹرنیشنل ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور (ITC-BRKUAP) جیسے اسٹریٹجک منصوبوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا، جن کا مقصد خطے کی یکجہتی کو فروغ دینا اور بحیرہ عرب تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ان راہداری منصوبوں میں ازبکستان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کی جانب سے فیزیبلٹی اور تعمیراتی مراحل میں باہمی تعاون کے تحت آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ویزا سہولیات بھی اہم موضوع رہا۔ چیئرمین سینیٹ نے ازبکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور باہمی تجارت، سیاحت اور اقتصادی رابطوں کے فروغ کے لیے ویزا پالیسیوں میں نرمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے کو ایک تعمیری قدم قرار دیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں