چینی سے بھرپور مشروبات منہ کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ چینی سے بھرپور مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس یا جوس کا استعمال کرتے ہیں، ان میں منہ کے کینسر کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کی اس تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ حالیہ برسوں میں منہ کے کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو نہ تو سگریٹ نوشی کرتے ہیں، نہ ہی شراب نوشی، اور نہ ہی سپاری چباتے ہیں۔ ماہرین نے اس اضافے کا بڑا سبب خوراک کو قرار دیا ہے۔

ماضی میں منہ کے کینسر کو زیادہ تر ان مردوں سے منسلک کیا جاتا تھا جو تمباکو نوشی، الکوحل کے استعمال، یا سپاری چبانے جیسے خطرناک عوامل سے دوچار ہوتے تھے۔ لیکن نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ چینی سے بھرپور مشروبات کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے، چاہے فرد تمباکو یا شراب کا استعمال نہ بھی کرتا ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ چینی والے مشروبات جسم میں سوزش (inflammation) اور انسولین کی مزاحمت کو بڑھا سکتے ہیں، جو کہ کینسر کی افزائش میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے بچنا اور صحت بخش خوراک اپنانا منہ کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، متوازن خوراک، پھل، سبزیاں اور پانی کا زیادہ استعمال صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں