ازبکستان میں یوم خواتین کی پروقار تقریب، صدرشوکت مرزائیوف کی خصوصی شرکت

ازبکستان انٹرنیشنل فورمز پیلس میں 8 مارچ—بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، وزراء، سینیٹرز، قانون سازوں، اور مختلف اداروں میں خدمات انجام دینے والی خواتین نے شرکت کی۔
تقریب میں ان خواتین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہیں اس سال صدارتی فرمان کے تحت اعلیٰ ریاستی اعزازات سے نوازا گیا، فعال خواتین رہنما، اور زلفیہ اسٹیٹ پرائز کی فاتحین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کا خواتین کے نام خصوصی پیغام ویڈیو لنک کے ذریعے نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں عظیم ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ صدر نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور ان کے لیے نئے مواقع کی فراہمی کو ازبکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔
تقریب کے دوران ایک رنگا رنگ موسیقی پروگرام بھی پیش کیا گیا، جہاں معروف گلوکاروں اور نوجوان فنکاروں نے بہار، خوشحالی اور ازبکستان کی ترقی کی عکاسی کرنے والے نغمے پیش کیے، جن میں ماؤں اور بہنوں سے عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں ازبکستان کے علیی مجلس (پارلیمان) کے سینیٹ کی چیئرپرسن تنزیلہ نربائےوا اور نائب وزیر اعظم و کمیٹی برائے خاندانی امور و خواتین کی چیئرپرسن زلیخا مخکموا نے بھی شرکت کی اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں