ازبکستان اور لٹویا کے درمیان امیگریشن معاہدے پر دستخط کا امکان

ازبک سفارتخانے کے مطابق 28 جنوری کو کوریگا میں ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ اولیم عبداللہ یوف نے لٹویا کی وزیر خارجہ بائیبابراجے سے ملاقات کی ۔ اس دوران وزیر خارجہ براجے نے ہنر مند افرادی قوت پر دونوں ممالک کے درمیان مستقبل بات چیت کرنے کرنے اور امیگریشن معاہدے پر دستخط کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ہنرمند افراد قوت اور دو طرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس پر باقاعدہ مشاورت کی ہے ۔

اس کے علاوہ ، لتوین وزارت خارجہ کے قونصلر اور سفارتی سہولیات کے ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر جنرل ایگنس کالنینا سے بھی مذاکرات ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان وسطی ایشیائی خطے میں لتویا کا اہم شراکت دار ہے۔

فریقین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہنر مند افرادی قوت کی امیگریشن سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون فائدہ مند ہے اور اس کے طویل مدتی امکانات موجود ہیں ۔

انہوں نے اس سال وزارت خارجہ کے متعلقہ محکموں کے درمیان قونصلر مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں