ازبکستان اور روس کے درمیان افرادی قوت کیلئے نیا طریقہ کار تشکیل دینے پر اتفاق

مزدوروں کی ہجرت سے متعلق ایجنسی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ازبکستان اور روس نے افرادی قوت کو منظم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ۔

ایجنسی کے ڈائریکٹر، بیکھزاد موسییف اور روسی فیڈرل سروس برائے محنت و روزگار (روسترود) کے سربراہ میخائل ایوانکوف کے درمیان ماسکو میں اس حوالے سے ہونے والی ملاقات میں باہمی ایجنڈے کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے ، جس کے تحت ازبکستان میں خصوصی تربیتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ وہ شہری جو عارضی طور پر روس میں کام کرنا چاہتے ہیں وہ پیشگی تربیت حاصل کر سکیں ۔

رپورٹ کے مطابق، “روسی فیڈرل سروس برائے محنت و روزگار امیگریشن ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ آجروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جا سکے اور ان کی ساکھ کا تعین کیا جا سکے۔”

فریقین نے اتفاق کیا کہ ازبک مہاجرین روس میں رہائشی اور ورک پرمٹ (پیٹنٹ) حاصل کرنے کے لیے روسی زبان کا امتحان اپنے وطن میں ہی دے سکیں ۔ یہ امتحان تاشقند کے یاشن آباد ضلع میں واقع “سخاروف ملٹی فنکشنل مائیگریشن سینٹر (ایم ایم سی)” کی برانچ میں لیا جا سکتا ہے۔ جو 2021 میں “ایشگا مارخمات” مونو سینٹر میں قائم کی گئی تھی۔

ازبکستان کا وفدنے روس کی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، اقتصادی ترقی، سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے حکام، روسترود اور ماسکو حکومت کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ازبک وزارت خارجہ کے مطابق، اجلاس کے دوران ازبک شہریوں کو درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ازبک وفد نے اس معاملے کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ مزدوروں کے اجازت نامے کے حصول کا عمل ازبکستان میں ہی مکمل کیا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں