تاشقند سے اندیجان روڈ منصوبہ تیز ترین اور محفوظ سفر کا اہم ذریعہ

ازبک صدر شوکت میرزایوف نے سوموار کے روز ایک اہم حکومتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر بشمول تاشقند سے اندیجان ہائی وے منصوبے کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔

یہ 314 کلومیٹر طویل ہائی وے منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ نئی شاہراہ نہ صرف سفر کو تیز تر بنائے گی بلکہ ازبکستان کے مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 2.6فیصد اضافہ کرے گی ۔ جبکہ اس منصوبے سے ٹریفک حادثات میں بھی واضح کمی لانے میں مدد ملےگی ۔

حال ہی میں اس منصوبے کیلئے بین الاقوامی بولی کا اعلان کیا گیا، جس میں بڑی غیر ملکی کمپنیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔

اجلاس میں دیگر ممکنہ متبادل شاہراہوں کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر شوکت میرزایوف نے وزارتِ ٹرانسپورٹ کو مصروف ترین شاہراہوں پر اضافی منصوبے تیار کرنے سمیت سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگی پر مبنی خدمات متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں