عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم پر درخواست کو قبول کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔
اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اُٹھائے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔
واضح رہے پاکستانی نژاد امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ پچاس سال قبل امریکا منتقل ہو گئے تھے ۔