اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی تاجر کو کھری کھری سنا دیں

بھارتی ملٹی نیشنل کمپنی کےسربراہ  کی جانب سے ہفتے میں 90 گھنٹے کام کی حمایت کرنے کے معاملے پر ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  ورکرز کی وکالت میں سامنے آ گئیں ۔

ملٹی نیشنل کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم نے کمپنی کے ایک اجلاس کے دوران ریمارکس دئیے تھے جس میں ان کا کہنا تھا ورکرز کو اتوار کے روز کام پر بلانے کیا اطلاق نہ کر سکنے پر انہیں افسوس ہے ۔ کمپنی چیئرمین کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی ، جس پر ریڈٹ صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار بھی کیا تھا ۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایس این سبرامنیم کو کہتے سنا جا سکتا ہے ، “اگر میں اتوار کے روز بھی ورکرز سے کام لے سکوں تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی ۔ آپ لوگ گھروں پر بیٹھ کر کیا کرتے ہیں ؟ آپ کتنی دیر تک اہلیہ کو دیکھ سکتے ہیں یا اہلیہ اپنے شوکر کو دیکھ سکتی ہے ؟”

انہوں نے میٹنگ میں کہا تھا کہ دنیا سے آگے نکلنا ہے تو ہفتے میں 90 گھنٹے تک کام کرنا لازم ہے ۔

ذہنی صحت کے مسائل پر وکالت کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی سینئر پوزیشن پر موجود لوگوں کی ایسی باتوں پر حیرت ہوتی ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں