پاکستان کی معروف اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنے پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے اسے ذاتی پسند قرار دے دیا ۔ کہتی ہیں حجاب کا انتخاب کسی کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے کیا ہے ۔
انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے ، اس پر تبصرے کرنا بند کر دیں ۔ میں حجاب پہلوں ، کلہ پہنوں یا پھر دوپٹہ ، یہ کسی کا مسئلہ نہیں ۔ اپنی قبر میں میں نے خود حساب دینا ہے اگر میری قبر میں آپ نے حساب دینا ہے تو پھر بات کریں ، نہیں تو خاموش ہی رہیں ۔
اداکارہ نور نے اپنی سٹوری میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو ان کی ذاتی زندگی اور فیصلوں پر تنقید کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔
واضح رہے ، اس سے قبل اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں نور کو اسکارف باندھے دیکھا گیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔