پاکستانی فوک میوزک کو دنیا بھر میں پہچان دلانے والے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوے کے صاحبزادے نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ نامور گلوکار کے صاحبزادے سانول خان عیسیٰ خیلوی نے بھی میوزک کیرئیر کا آغاز کیا ہے ۔
حال ہی میں امریکا سے پاکستان لوٹنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے ۔ گانوں کے ویڈیو شوٹ کیلئے وہ پاکستان آئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا رواں برس پنجابی ، اردو اور سرائیکی میوزک لورز کو ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو انہیں مدتوں یاد رہیں گے ۔ میوزک میں ماضی اور حال کا امتزاج بھی ہو گا ۔ سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا انہوں نے اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ بھی گانے تیار کئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ، جیسا نام ان کے والد نے فن موسیقی میں کمایا ہے ، کوشش کروں گا کہ فن گائیکی کی میراث کو اسی شاندار انداز سے آگے بڑھاؤں ۔
سانول خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے وہ نعت شریف بھی ریلیز کریں گے ۔