ملک کے پہلے پنجاب دھی رانی پروگرام کا باضابطہ آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ملکی تاریخ کا پہلا “پنجاب دھی رانی پروگرام” کا باضابطہ آغاز ہو گیا ۔ لاہور کے مقامی شادی ہال میں پانچ کرسچن سمیت 51 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کو میٹرس ، کھانے پکانے کا سامان ، ڈنر سیٹ سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان اور تحائف دئیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت جوڑوں کیلئے سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ دیا ۔ جس سے دلہنوں کو ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا شادی بچوں اور والدین کیلئے جذباتی لمحہ ہوتا ہے ۔ میں خود بھی ماں ہوں ، مجھے بھی خوشی ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں