جی میل صارفین کے لیے بڑی سہولت، اب ای میل ایڈریس بدلنا ممکن

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت وہ نیا اکاؤنٹ بنائے بغیر اپنا موجودہ ای میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔

گوگل نے مارچ 2026 میں اس سہولت کا اعلان کیا تھا، جسے مرحلہ وار صارفین کے لیے دستیاب کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ سہولت ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔

کمپنی کے مطابق ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے باوجود صارفین کی پرانی ای میلز، تصاویر، رابطے اور دیگر معلومات محفوظ رہیں گی۔ پرانے اور نئے دونوں ای میل ایڈریس پر آنے والے پیغامات بھی ایک ہی اکاؤنٹ میں موصول ہوں گے۔

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل اکاؤنٹ کی ترتیبات میں ذاتی معلومات اور پھر ای میل کے حصے میں جانا ہوگا، جہاں متعلقہ آپشن دستیاب ہونے پر ایڈریس تبدیل کیا جا سکے گا۔

گوگل کی ہدایات کے مطابق صارفین ایک سال میں صرف ایک مرتبہ اور مجموعی طور پر تین مرتبہ اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔

یہ سہولت خصوصاً ان افراد کے لیے مفید ہوگی جو برسوں پرانے ای میل ایڈریس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنا موجودہ اکاؤنٹ اور اس میں
محفوظ معلومات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں