ازبکستان میں 2024ء کے پہلے 11 مہینوں میں 858005 بچے پیدا ہوئے

ازبکستان میں قائم شماریاتی ایجنسی کے مطابق جنوری سے نومبر 2024ء کے درمیان ملک میں 4 لاکھ 44307 لڑکے جبکہ 4 لاکھ 13698 لڑکیاں پیدا ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے تقریباً 19 ہزار جڑواں تھے جبکہ 499 بچے تین یا چار جڑواں (ٹرپلٹس یا کوڈریپلٹس) پیدا ہوئے ۔
ازبک وزارت صحت کے مطابق رواں برس 2025ء میں سال کے پہلے دن 1040 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 492 لڑکے جبکہ 548 لڑکیاں شامل تھیں ۔
اس وقت ازبکستان کی آبادی 3 کروڑ 75 سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ملکی آبادی میں مردوں کا تناسب 50.35 فیصد جبکہ خواتین ملکی آبادی کا 49.65 فیصد ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں