صدر شوکت مرزائیوف کا اسٹریٹجک تجزیے اور تحقیق کیلئے رابطہ کونسل کا قیام

وزارت انصاف کے مطابق صدر شوکت مرزائیوف نے منگل کے روز ازبکستان کے سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے اسٹریٹجک تجزیہ اور تحقیق کے موثر آغاز کیلئے ایک فرمان پر دستخط کیے.

اس فرمان کے تحت تجزیاتی اور تحقیقی اداروں کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے ایک رابطہ کونسل تشکیل دی گئی ہے۔

کونسل کے اہم اہداف میں سے اہم یہ ہے کہ، ازبکستان کی اندرونی اور بیرونی پالیسی کے حوالے سے طویل المدتی اسٹریٹجک تجزیاتی دستاویزات اور تجاویز باقاعدگی سے صدر کو فراہم کی جائیں۔

رابطہ کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگی، جو اندرونی اور بیرونی سیاسی عمل کے حوالے سے اسٹریٹجک تحقیق کے انعقاد اور ان کے نفاذ کے تمام مراحل کی ہم آہنگی کی ذمہ دار ہوگی۔

کونسل کے عمومی انتظام اور بین الاداراتی تعاون کو یقینی بنانے کی ذمہ داری صدر کے خصوصی مشیر سردار عمرزاقوف کو سونپی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ، جولائی 2023 میں غیر واضح وجوہات کی بنا پر عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سابق چیف آف پریزیڈنشل ایڈمنسٹریشن سردار عمرزاقوف کو کوئی نئی زمہ داری دی گئی ہے۔

کونسل کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے، جن میں سلامتی اور سماجی استحکام، ریاست اور معاشرے کی ترقی، سماجی اور اقتصادی ترقی، خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعاون، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور علاقائی ترقی، ماحولیاتی ایجنڈا، ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کے انتظام کے ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں