پاکستان میں فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سُنا دیں، ملزمان میں سابق وزیرِ اعظم کے وکیل بھی شامل

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سُنا دیں۔سزائیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سُنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مجرموں کو قانونی تقاضوں کے مطابق کاروائی کرنے کے بعد سزائیں سُنائی گئیں۔

ملزمان میں ریٹائرڈ بریگیڈیر بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس ملوث بریگیڈر(ر)جاوید اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

ملزمان میں سب سے زیادہ سزاحسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو سنائی گئی۔ حسان خان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ حسان خان نیازی سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت، راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت اور سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں