تاشقند، 22 سے 24 دسمبر تک ازبکستان-مصر مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے ساتویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
کمیشن کا یہ اجلاس 15 سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی مشترکہ صدارت ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیز قدراتوف اور مصر کی وزیر منصوبہ بندی، اقتصادی ترقی و بین الاقوامی تعاون رانیہ المشاط کریں گے۔
اجلاس کے دوران ازبکستان-مصر کاروباری فورم بھی منعقد ہوگا جس میں دونوں ممالک کے بڑے کاروباری ادارے شریک ہوں گے۔
مصر کی 30 سے زائد بڑی کمپنیوں کے سربراہان، جن میں ال سوئیدی الیکٹرک، حسن علام ہولڈنگ، اے سی ڈی آئی ایم اے، نیل شوگر، ان ٹو میٹلز شامل ہیں، ان ایونٹس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا دورہ کریں گے۔
مشترکہ کمیشن اجلاس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ، دونوں ممالک کی وزارتیں اور محکموں کے درمیان دوطرفہ معاہدے اور کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری و برآمدات کے معاہدے کیے جائیں گے۔
یاد رہے، ازبکستان-مصر مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا آخری اجلاس 4 سے 5 مئی، 2009 کو قاہرہ میں منعقد ہوا تھا۔