دہلی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی مکمل طور پر غیر قانونی قرار دی ہے، اور خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دہلی حکومت کی محکمہ ترقی کے وزیر کپل مشرا نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوامی مقامات، گلیوں یا سڑکوں پر قربانی کی اجازت نہیں ہوگی، اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قربانی کے بعد فضلہ گٹروں، نالوں یا عوامی مقامات پر پھینکنا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ کپل مشرا نے کہا کہ قربانی صرف منظور شدہ مقامات پر ہی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جانور بھی صرف منظور شدہ جگہ پر ہی فروخت اور خریدے جا سکیں گے۔