تاشقند میں بڑے صنعتی میلے کا انعقاد

10 سے 13 دسمبر تک تاشقند میں ریپبلکن انٹر سیکٹورل انڈسٹریل فئیر کا انعقاد کروایا جا رہا ہے۔ نمائش کا اہتمام وزارتِ سرمایہ کاری، وزارتِ صنعت و تجارت، اور تاشقند سِٹی ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

شرکت کرنے والی کمپنیاں اور مصنوعات

یہ نمائش صنعتی تعاون کو فروغ دینے کا ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے، جس میں 4,627 کمپنیاں 6,000 سے زائد اقسام کی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ اس سال نمائش میں 180 سے زائد نئی مقامی مصنوعات شامل ہیں جو درآمدی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ معذور افراد کے ساتھ کام کرنے والی 43 سے زائد کمپنیاں 350 مصنوعات کے ساتھ ایک علیحدہ سیکشن میں شامل ہیں۔

سرمایہ کاری اور معاہدے

نمائش کے دوران 2,158 منصوبے پیش کیے گئے ہیں جن کی کل سرمایہ کاری 80 کھرب سوم تک ہے، اور ان منصوبوں کا مقصد صنعتی تعاون اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، نمائش کے نتیجے میں 6.5 کھرب سوم مالیت کے 2,700 معاہدے  متوقع ہیں۔

وزیرِ سرمایہ کاری کا بیان

وزیرِ سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت لازیز قدرتوف نے اس نمائش کو ازبکستان کی صنعتی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کاروبار کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

اُنہوں  نے کہا کہ اِس میلے کا انعقاد حکومت، کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں