روس کے دل میں ازبک ثقافت کا جشن

روس کے شہر ماسکو میں ازبک کلچر ڈے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوستی و تعاون کی علامت ہے۔   

تقریب میں روسی عوام کو ازبکستان کی صدیوں پرانی روایات، جدید کامیابیاں، اور فنونِ لطیفہ سے روشناس ہونے کا منفرد موقع ملا۔ 

اس موقع پر یلا بینچ کے سربراہ اور ازبکستان کے معزز فنکار فروخ ذاکیروف نے کہا کہآج ہم ایک شاندار تہوار منا رہے ہیں – دوستی کا تہوار۔ اس موقع پر، ہم اپنی قوم کے ثقافتی خزانے اور قومی ورثے کی خصوصیات کو شیئر کرنے آئے ہیں۔” 

دیرینہ تعلقات کا تسلسل

فروخ ذاکیروف نے مزید کہا کہ ہماری کوششوں کی داد تالیوں کی گونج سے ملتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا کام سراہا گیا ہے۔ میں پُراعتماد ہوں کہ ازبکستان اور روس کے ثقافتی تعلقات گہرے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ازبک موسیقی، رقص اور دستکاری روسی دوستوں کے دلوں کو چھوتی ہے، جبکہ روسی ادب، فنون اور سائنسی کامیابیاں ازبک عوام کے لیے ایک تحریک ہیں۔

تقریب کی جھلکیاں

ازبک موسیقی، رقص اور فنون پر مبنی پروگرامز نے روسی عوام کو ازبک ثقافت کی خوبصورتی سے متاثر کیا۔ یہ تقریب نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر تھی بلکہ دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں