شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس – وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے اہم نکات

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی تعاون اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں، اور عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

وزیراعظم نے معاشی ترقی کے حوالے سے کہا کہ خطے میں معاشی استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے غربت کے خاتمے کو نہ صرف معاشی بلکہ ایک اخلاقی مسئلہ قرار دیا اور اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔

ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقائی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں