‘پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، تیز اور مؤثر انداز میں ردِعمل دے گے’، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حملے کی دھمکی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ ایران کی سرزمین، فضائی حدود اور سمندری حدود کے خلاف کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے قیمتی اسباق نے ایران کو پہلے سے زیادہ مضبوط، تیز اور مؤثر بنا دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ ایک منصفانہ، مساوی اور باہمی مفاد پر مبنی جوہری معاہدے کا حامی رہا ہے، جو دباؤ، دھمکیوں اور خوف و ہراس سے پاک ہو اور ایران کے پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حق کو تسلیم کرے، ساتھ ہی جوہری ہتھیاروں کی عدم موجودگی کی ضمانت دے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار ایران کے دفاعی نظریے کا حصہ نہیں ہیں اور ایران نے کبھی ایسے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں