ازبکستان میں پاکستان کے سفارت خانے نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سینٹرل ایشیا کے تعاون سے ‘ازبکستان–پاکستان: خطوں کو جوڑنا اور نئے مواقع پیدا کرنا’ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطح راؤنڈ ٹیبل اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے سفیر، سینئر سرکاری حکام، ماہرینِ تعلیم اور تجزیہ کار شرکت ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور اجلاس میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے سنٹرل ایشیا جاولان وخابوف سمیت سینئر سرکاری حکام، ماہرینِ تعلیم اور تجزیہ کار شرکت ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی روابط بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عوامی روابط بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی رابطہ کاری پر خصوصی توجہ دی گئی، جس میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ، علاقائی ٹرانزٹ کوریڈورز اور دوطرفہ تجارت کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا مشترکہ ہدف بھی شامل تھا۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور ازبکستان وسطی اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے والے اہم ممالک کے طور پر کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے