اداکارہ ہیما مالنی نے حال ہی میں اپنے شوہر اور بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمندر کے انتقال کے بعد اپنے جذبات اور صدمے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ 77 سالہ ہیما مالنی نے اس عرصے کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دھرمندر کے جانے کا صدمہ ان کے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور یہ نقصان پورے خاندان پر گہرا اثر ڈال گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عرصہ “ناقابلِ تسلی جھٹکے” جیسا تھا، کیونکہ وہ اور دھرمندر دہائیوں تک ساتھ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ دھرمندر کی صحت کے مسائل کے باعث خاندان نے تقریباً ایک مہینہ انتہائی پریشانی اور تشویش میں گزارا۔ ہسپتال میں اس مشکل وقت کے دوران پورا خاندان — بشمول ایشا، اہانا، سنی اور بوبی — ایک ساتھ رہا اور ایک دوسرے کا سہارا بنا۔
ہیما مالنی نے بتایا کہ دھرمندر کے آخری دنوں میں بھی وہ انہیں معمول کے مطابق باتیں کرتے اور ان کا جنم دن بھی یاد رکھتے تھے۔ دھرمندر کے نوے سال مکمل کرنے کے جشن کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی تھی، تاہم وہ اس دن تک زندہ نہیں رہ سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کا خود دھرمندر کو زوال پذیر دیکھنا انتہائی صدمے کا باعث تھا۔
صدمے کے باوجود، ہیما مالنی نے نئے سال کے آغاز پر اپنے کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیشہ وارانہ کام کو جاری رکھنا دھرمندر کی خواہشات کا احترام کرنے کا طریقہ ہے۔ ہیما مالنی اب متھرا کے لیے روانہ ہو رہی ہیں اور پرفارمنسز، شوز اور باقی کام مکمل کریں گی تاکہ اس غم کا سامنا آسان ہو سکے