بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے ریلیز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان کی ٹیم سے علیحدگی کی وجہ کارکردگی نہیں بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرکٹ معاملات کے بجائے سیاسی تناؤ کے تناظر میں کیا گیا، جس پر بھارتی کرکٹ حکام پر جانبداری کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اس سے قبل 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا اور ٹیم انتظامیہ انہیں آئندہ سیزن کے لیے اہم کھلاڑی تصور کر رہی تھی، تاہم بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد فرنچائز کو یہ فیصلہ کرنا پڑا