تاشقند میں وسطی ایشیا کا پہلا پلازما سینٹر کا افتتاح

وسطی ایشیا کا پہلا پلازما جمع کرنے والا سینٹر ،تاشقند میں افتتاح کر دیا گیا۔ اس سینٹر کا قیام نومبر 2022 میں تاشقند فارما پارک کلسٹر کےساتھ دستخط شدہ سرمایہ کاری معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔ یہ سینٹر یورپی یونین کے معیارات کے مطابق قائم کیا گیا ہے تاکہ دوا سازی کے لیے پلازما کا حصول کیا جا سکے اور ملک کی ضروریات پوری کی جائیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور آلات برطانیہ اور اٹلی سے منگوائے گئے، جبکہ اہم عملے کو چیک ریپبلک میں تربیت دی گئی۔ سینٹر کو جی ایم پی سرٹیفکیٹ، طبی سرگرمیوں کا لائسنس اور خون کی مصنوعات جیسے البیومِن اور ایمونوگلوبیولن بنانے کی اجازت بھی حاصل ہو چکی ہے۔ سال کے آخر تک تاشقند میں مزید 3 پلازما سینٹرز اور ملک بھر میں 20 سے زائد سینٹرز کے قیام کا منصوبہ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں