تاشقند 2025 ایشین یوتھ اور پیرا اولمپک گیمز کی پہلی کوآرڈینیشن کمیشن کا اجلاس

تاشقند میں 2025 ایشین یوتھ اور پیرا اولمپک گیمز کی پہلی کوآرڈینیشن کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ایشین پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر مجید راشد کی قیادت میں وفد نے اہم مقابلوں سے قبل تیاریوں اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ازبکستان کے وزیر کھیل ، نیشنل اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ، تاشقند شہر کی ڈپٹی حاکم، نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تاشقند 2025 کے ڈائریکٹوریٹ کے نمائندوں نے اس باوقار مقابلے کی تیاریوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ مزید برآں، کھیلوں کی تفصیلات، سہولیات، وفود کی تعداد، نقل و حمل، اینٹی ڈوپنگ، ویزا، اور فضائی سفر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ 6 اکتوبر کو، مجید راشد کی قیادت میں وفد تاشقند میں زیر تعمیر پیرا اولمپک ویلج کا دورہ کرے گا۔ 7 کتوبر کو ازبکستان کی وزارت کھیل میں وزیر ادھم اکراموف، ایشین پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر مجید راشد، اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں