پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو آئندہ سیزن کی تیاریوں میں ایک اہم مرحلہ ہے۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ لیگ میں شرکت کے خواہشمند بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کیا جائے گا، جس میں شائقین کو ایک بار پھر اعلیٰ معیار کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے آکشن 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، جسے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ میں ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے کچھ میچز مظفرآباد اسٹیڈیم میں کرانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر و توسیع کے دوسرے مرحلے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں