پاکستانی وفد کے غیر زمہ دارانہ رویے کی وجہ سے استنبول مذاکرات ناکام ہوئے: ترجمان افغان حکومت

افغان حکومت نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے غیر زمہ دارانہ رویہ اپنایا۔

افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وفد کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے نتیجے میں، افغانستان کی نیک نیت اور ثالثوں کی تمام کوششوں کے باوجود یہ بات چیت کسی نتیجے پر پہنچ نہ سکی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغانستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی کسی کو اپنی سرزمین سے افغانستان کی قومی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے خلاف اقدامات کرنے یا ان کی حمایت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بدقسمتی سے پاکستانی وفد نے مذاکرات کے دوران اپنے ملک کے تحفظ کی تمام ذمے داریاں افغانستان کی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی، جبکہ خود افغانستان کی سلامتی یا اپنے ملک کے امن کے سلسلے میں کسی طرح کی ذمے داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں دکھائی دیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان عوام افغان عوام کے بھائی ہیں، افغانستان ان کے لیے خیرخواہی اور امن کی دعا کرتا ہے اور اپنی صلاحیتوں اور ذمہ داریوں کے مطابق ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان عوام کا دفاع افغان حکومت کی شرعی اور قومی ذمے داری ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں