ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارتی جیولن تھرو کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کی۔

نیرج چوپڑا نے اپنے پہلے ہی تھرو میں یہ فاصلہ طے کیا، جس کے بعد انہیں مزید تھرو کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی۔ ان کی یہ تھرو اتنی شاندار رہی کہ انہوں نے براہ راست فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیرج چوپڑا اولمپکس 2021 کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں اور اب ایک بار پھر عالمی سطح پر خود کو منوانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ ورلڈ چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن بھی ہیں، اور اس بار بھی ان سے سونے کے تمغے کی امید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ارشد ندیم بھی آج ہی کوالیفائنگ راؤنڈ میں میدان میں اتریں گے۔ وہ گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں، جبکہ نیرج چوپڑا گروپ ’اے‘ میں تھے۔

ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دو اور ایتھلیٹس بھی شامل ہیں، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ ارشد ندیم بھی ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخی کارکردگی دکھا چکے ہیں اور اب ان سے بھی فائنل میں پہنچنے کی امید ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا، جس میں دنیا کے بہترین جیولن تھرو ایتھلیٹس ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔

پاکستانی شائقین کی نظریں اب ارشد ندیم پر جمی ہوئی ہیں، جن سے توقع ہے کہ وہ نہ صرف فائنل میں جگہ بنائیں گے بلکہ میڈل کے لیے بھی مضبوط دعویدار ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں