ازبکستان کی شماریاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے نومبر 2024ء کے دوران ازبکستان نے 21.8 ملین ڈالرز مالیت کے 7.3 ملین مربع میٹر قالین مختلف ممالک کو برآمد کئے ۔ شماریاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان ازبک قالینوں کا سب سے بڑا خریدار رہا جسے 2.1 ملین مربع میٹر قالین بھجوائے گئے ۔ دوسرے نمبر پر کرغیز جمہوریہ رہا جس نے 1.9 ملین مربع میٹر قالین درآمد کئے ۔ افغانستان میں 1.2 ملین مربع میٹر ، روس 989 ہزار مربع میٹر جبکہ قازقسان کو 649 ہزار مربع میٹر قالین بھجوائے گئے ۔ سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران دیگر ممالک کو 365 ہزار مربع میٹر قالین بھجوائے گئے ۔
ازبک ماہر دستکاروں کے ہاتھوں سے بنے قالین ، رگز اس کا شاندار ثقافتی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔