بھارتی کمپنی تاشقند میں 10 میگا واٹ ڈیٹا سنٹر کی تعمیر کرے گی

بھارتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو(ایل اینڈ ٹی)نے ازبکستان میں اے آئی سے چلنے والے پہلے 10 میگاواٹ ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کر لیا ۔ بھارتی کمپنی ڈیٹا سنٹر تاشقند میں قائم کرے گی ۔ کیا جائے گا۔ منصوبے کی مالیت 120 سے 300 ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے ۔ ڈیٹا سنٹر کے قیام کے منصوبے کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کو پائیداری کے ساتھ یکجا کر کے خطے میں ڈیٹا انفراسٹرکچر کیلئے ایک نیا معیار قائم کرنا ہے۔

لارسن اینڈ ٹوبرو اس منصوبے کی انجینئرنگ، خریداری اور تعمیراتی کام کی ذمہ دار ہوگی۔ جبکہ اے آئی سے چلنے والی خصوصیات کے ذریعے توانائی کے استعمال کو بہتر بنانے، کارکردگی میں اضافے اور ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ڈیٹا سینٹر میں حساس ڈیٹا کی حفاظت کے لیے جدید ترین سیکیورٹی سسٹمز بھی لگائے جائیں گے ۔

یہ منصوبہ بھارتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کا بھی حصہ ہے۔ جو اس کی دوسری سہ ماہی میں 5 فیصد نیٹ منافع میں اضافے، بھارتی بحریہ کے لیے دوسرے ملٹی پرپز ویسل کی لانچنگ، اور تیسری سہ ماہی میں کئی اہم معاہدے حاصل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اے آئی سے چلنے والا یہ ڈیٹا سینٹر ایل اینڈ ٹی کی عالمی توسیع اور تکنیکی برتری کے جانب ایک اور اہم قدم ثابت ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں