چین میں 2025 تک توانائی کی کھپت میں بڑی کمی کا عزم

چین نے 2024 میں سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے تاریخی اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں توانائی کی کھپت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چینی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق، 2025 تک توانائی کی کھپت کو کنٹرول کرتے ہوئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے بتایا کہ توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی کے لیے کیے گئے یہ اقدامات نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو بھی تقویت دے رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں