چیمپئنز ٹرافی کہاں ہوگی؟ آج فیصلہ متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں آج گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوگا، جِس میں چیمپئنز ٹرافی کے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ آئی سی سی کے اِس میگا ایونٹ میں 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی اِس کا شیڈول جاری نہیں کر سکی۔

ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کیا آپشنز ہو سکتے ہیں؟

پاکستان کی کوشش ہے کہ ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہو، جبکہ بھارت پاکستان آنے سے مکمل انکا کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سے باہر ایونٹ کے انعقاد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ کرک اِنفو کے مطابق آئی سی سی 3 آپشنز پر غور کرے گی۔
پہلا آپشن یہ کہ بیشتر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں ، لیکن بھارت کے میچز کا کسی اور ملک میں انعقاد کیا جائے۔ جِسے کرکٹ کے حلقوں میں ہائبرڈ ماڈل کہا جاتا ہے۔

ایک اور آپشن یہ ہو سکتا ہے کہ مکمل ایونٹ کسی اور ملک منتقل کر دیا جائے، لیکن میزبانی کے حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس رہیں۔

تیسرا آپشن یہ ہے کہ بھارت کے بغیر تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں کروایا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں