آج 8 اکتوبر 2005 کو پاکستان کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 2005 میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ تقریباً 80،000 افراد جاں بحق، لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔ زلزلے کی شدت 6۔7 ریکارڈ کی گئی تھی جس نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا تھا۔ اس دن کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔حکومت اور ادارے اس سانحے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ عوام کے لیے اس دن کی یاد ایک عزم کے طور پر زندہ ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔