گزشتہ روز مکمل نتائج آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو چُکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹر مپ کو سینیٹ میں تو اکثریت حاصل ہے، تاہم امریکی ایوان نمائندگان میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہو سکی اور توازن کسی بھی طرف جا سکتاہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی نے 206 نشستیں حاصل کی ہیں ، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 191 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ ایوان نمائندگان میں برتری کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں۔
ایوان کی موجودہ صورتحال کے مطابق متحد گورننس کا امکان زیادہ قوی ہے، اگر پلڑا ڈیموکریٹس کے حق میں جھک گیا تو وہ صدر ٹرمپ کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں کسی کو بھی اکثریت حاصل نہ ہو سکی تھی اور حتمی نتائج میں ابھی ممکنہ طور پر ایک ہفتہ لگے گا جبکہ چند انفرادی نشستیں حتیٰ کہ ایک بھی نشست کا نتیجہ توازن کو بدل سکتا ہے۔
